(Martyr Shahbaz Bhatti) شہید شہباز بھٹی

Martyr Shahbaz Bhatti

Martyr Shahbaz Bhatti

جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے
یہ جان تو آنی جانی ہے اس جان کی کوئی بات نہیں

اقلیتی وزیر شہید شہباز بھٹی کو خراجِ تحسین!۔

ویسے تو اقلیتوں کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دیتا مگر پھر بھی کبھی کبھی خدا تعالیٰ کے کرم کی بدولت کوئی نا کوئی شخص ضرور نکل آتا ہے جو بڑی بےباقی کے ساتھ اپنے ہم مذہب ہموطنوں کی بات کرتا ہے اور ان کے مسائل، احساسات و جذبات کی ترجمانی کرنے کی ٹھان لیتا ہے۔

پاکستان میں اور پاکستان کی سیاست میں تو شروع ہی سے یہ روایت عام رہی ہے کہ آواز اٹھانے والوں کی آواز کو دبا دیا جاتا ہے۔ اب آواز کو دبانے کا یہ عمل گلا کاٹنے کے ذریعہ کیا جاتا ہے یا پھر کسی اور طرح، یہ وقت سے پہلے کوئی نہیں جانتا۔

وطنِ عزیز میں تو جان کی اب جیسے کوئی قیمت ہی نہیں رہی۔ جہاں بینظیر بھٹو اور گورنر پنجاب سلمان طاثیر جیسی اہم شخصیات اور کئی دوسرے وزرا دن دھاڑے ظلم و بربریت کا شکار ہو کر قتل ہوسکتے ہیں تو عام شہری کی حیثیت ہی کیا ہے؟

آج نہ صرف مسیحی لوگ بلکہ ملکِ پاکستان کی تمام اقلیتیں صرف افسردہ نہیں بلمہ خون کے آنسو رو رہی ہیں۔ آج کی تاریخ پاکستان کی تاریخ میں اقلیتوں کے لیے ایک انتہائی اُداس اور ناقابلِ فراموش دن ہے۔

آج لکھنے کے لیے اور کچھ نہیں ہے۔ دل غمگین ہے اور احساسات و جذبات بھی ایسے ہیں کہ بس۔۔۔ اور کچھ نہیں لکھنے کے لیے۔

میری دعا ہے کہ خداوندِ کریم شہید کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور اقلیتوں کو ایسا دلیر اور جُراٗت مند نمائندہ عنایت فرمائے جو ان کی صحیح معنوں میں نمائندگی کر سکے۔

These views are personal opinions of the author and NOT of KalameKhuda.com

© 2011 Romael Noor

Share
© 2010 - 2012 Romael Noor
Go To Top